حزب اللہ دہشتگردوں کے خلاف بر سر پیکار
Apr ۱۰, ۲۰۱۷ ۱۳:۳۲ Asia/Tehran
شام پر امریکہ کی حالیہ جارحیت سے حزب اللہ کے موقف پر کوئی اثر نہیں پڑا ہے۔
لبنان کی اسلامی مزاحمتی انقلابی تحریک حزب اللہ کے سنئیر رہنما اورمركزی كونسل كے ركن شيخ نبیل قاووق نے لبنان كے جنوبی علاقے حولا ميں کہا کہ حزب اللہ نہ صرف شام بلكہ لبنان كے ساتھ مقبوضہ فلسطين كی سرحد ميں دہشت گردوں اور ناجائز صہيونی رياست سے مقابلہ كرنے كے لئے تيار ہے۔ اس موقع پر انہوں نے كہا كہ شام پر امريكی حاليہ ميزائلی حملہ اسلامی جمہوريہ ايران، حزب اللہ اور شام كی پوزيشن ميں تبديلی نہيں كرسكا اور اس جارحيت كا سب سے مناسب جواب شام ميں النصرہ فرنٹ اور داعش کے دہشتگردوں كے خلاف كاروائی جاری رہنا ہے.
شيخ نبیل قاووق نے مزيد كہا كہ آج سعودی عرب، ناجائز صہيونی رياست، امريكہ، داعش اور النصرہ فرنٹ كا حقيقی چہرہ بے نقاب ہو رہا ہے اور سب شام كے خلاف كارروائياں كر رہے ہيں۔