Apr ۱۱, ۲۰۱۷ ۱۴:۳۰ Asia/Tehran
  • بحرین میں آل خلیفہ حکومت کے ظالمانہ اقدامات

بحرین میں آل خلیفہ حکومت کی نمائشی عدالت نے اس ملک کے ایک اور انقلابی شہری اور مداح اہلبیت مہدی سہوان کی چھے سال کی قید کی سزا کی توثیق کر دی۔

مہدی سہوان، محمد سہوان کے بھائی ہیں جنھیں بحرین کی آل خلیفہ حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں نے دو ہزار گیارہ میں گرفتار کرتے ہوئے پیلٹ گن کی فائرنگ کا نشانہ بنایا تھا اور وہ سر میں چھرّے لگنے کی بنا پر زخمی اور نتیجے میں دو مارچ دو ہزار سترہ کو آل خلیفہ حکومت کی جیل میں دم توڑ گئے تھے۔اہلبیت اطہار (ع) کی مداحی کرنے والے مہدی سہوان کو بحرین کے معروف عالم دین آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں ان کی رہائشگاہ کے سامنے دیئے جانے والے دھرنے میں شریک ہونے کے الزام میں چھے برس قید کی سزا سنائی گئی تھی جس کی بحرین کی اس نمائشی عدالت نے توثیق کر دی۔بحرین کی حکومت نے جون دو ہزار سولہ میں معروف عالم دین آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی شہریت سلب کر لی جس پر بحرین اور عالمی سطح پر شدید ردعمل کا اظہار کیا گیا۔بحرین سے ہی ایک اور خبر یہ ہے کہ بحرینی عوام نے اس ملک میں آل خلیفہ حکومت کے کارندوں کے ہاتھوں تباہ کی جانے والی مساجد کی تعمیرنو کے لئے ٹوٹی ہوئی ان مساجد میں نماز جماعت کا اہتمام کیا اور ان مساجد کو دوبارہ آباد کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

ٹیگس