Apr ۱۶, ۲۰۱۷ ۱۶:۰۱ Asia/Tehran
  • بحرین میں کار ریسنگ مقابلوں کے انعقاد کے موقع پر شدید مظاہرے

بحرینی عوام نے آل خلیفہ حکومت کی ظالمانہ پالیسیوں پر احتجاج کرتے ہوئے اس مقام پر شدید مظاہرے کئے ہیں کہ جہاں فارمولہ ون کار ریسنگ مقابلوں کا اہتمام کیا گیا ہے-

مظاہرین نے بحرین کی ڈکٹیٹر آل خلیفہ حکومت کے ساتھ کار ریسنگ مقابلوں کا انعقاد کرانے والوں کے ساتھ تعاون کی مخالفت کا اعلان کیا ہے-

بحرینی مظاہرین نے سنیچر کی رات احتجاج کے دوران گاڑیوں کے ٹائر جلائے اور کار ریسنگ مقابلوں کے پوسٹروں اور بینروں کو بھی نذرآتش کر دیا-

بحرینی مظاہرین نے کار ریسنگ مقابلوں کے انعقاد میں آل خلیفہ حکومت کی براہ راست شرکت کی مذمت کی اور اسے بحرین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی علامت قرار دیا-

مظاہرین کا کہنا ہے کہ یہ کار ریسنگ مقابلے مظلوم عوام کے خون کی قمیت پر منعقد کئے جا رہے ہیں- بحرینی عوام کے مظاہرے جو کار ریسنگ مقابلے شروع ہونے کے ساتھ ہی اپنے عروج پر پہنچ گئے تھے، آل خلیفہ کے سیکورٹی اہلکاروں کے تشدد کا شکار ہو گئے-

بحرینی انقلابیوں نے آل خلیفہ کی جانب سے کار ریسنگ مقابلوں کے انعقاد کا مقصد اس ملک کی بحرانی صورت حال پر پردہ ڈالنا قرار دیا-

اس سے قبل اقوام متحدہ نے ایک رپورٹ میں بحرین میں فارمولہ ون کار ریسنگ مقابلوں اور کسی بھی طرح کے بین الاقوامی کھیلوں کے انعقاد کے انسانی حقوق پر منفی نتائج کے بارے میں خبردار کیا تھا- 

بحرینی مظاہرین کی ظالمانہ حراست اور ان کے غیر قانونی قتل کے بارے میں اقوام متحدہ کی رپورٹ اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ بحرین میں فارمولہ ون کار ریسنگ مقابلوں کے انعقاد کی مخالف ہے۔

واضح رہے کہ  بحرین میں دوہزار گیارہ سے عوام کے حکومت مخالف مظاہرے ہو رہے ہیں- بحرینی عوام ملک میں جمہوریت اور امتیازی سلوک کے خاتمے کا مطالبہ کر رہے ہیں-

ٹیگس