Apr ۱۹, ۲۰۱۷ ۱۰:۱۴ Asia/Tehran
  • عراق میں دہشتگردانہ حملہ، 20 افراد جاں بحق و زخمی

عراق کے صوبہ نینوا میں تکفیریوں کی دہشتگردانہ کارروائی میں متعدد عام شہری جاں بحق اور زخمی ہوگئے۔

العالم کی رپورٹ کے مطابق عراق کے صوبہ نینوا کے مغرب میں بم دھماکے کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔

صوبہ نینوا کے مغرب میں واقع الثورہ میں  ہونے والے کار بم دھماکے کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہوگئے ہیں۔ جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں زیادہ تر بچے اورعورتیں شامل ہیں۔

دوسری جانب موصل کی آزادی کے لئے عراقی فورسز کا تکفیری دہشت گردوں کے خلاف آپریشن پوری قوت کے ساتھ جاری ہے جس میں عراقی فوج اوررضاکارفورس کو اہم کامیابیاں مل رہی ہیں اور وہ بدستور پیشقدمی کر رہی ہیں۔

 

ٹیگس