Apr ۲۰, ۲۰۱۷ ۰۹:۳۶ Asia/Tehran
  • تکفیری دہشت گردوں پر فتح و کامیابی بہت قریب

عراق کے وزیراعظم نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے جس میں فوج اور عوامی رضا کار فورسز کو اہم کامیابیاں ملی ہیں۔

سومریہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیر اعظم حیدرالعبادی نے رضاکار فورس کے اعلی کمانڈروں کے اجلاس میں موصل میں جاری آپریشن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ موصل میں تکفیری دہشت گردوں پر فتح و کامیابی بہت قریب ہے۔

عراقی وزیر اعظم کے دفتر نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گيا ہے کہ عراقی وزیراعظم نے کہا ہےکہ موصل میں دہشت گردوں کا صفایا کرنے کے بعد فوری طور پر شہر کی تعمیر نو کا سلسلہ شروع کردیا جائے گا اور عوام کی سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے گا۔

واضح رہے کہ عراقی فوج کے جاری کردہ بیان کے مطابق موصل کی آزادی کے لیے جاری آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے مزید کئی ٹھکانوں کو تباہ کردیا گیا ہے۔ ان کارروائیوں میں کئی داعشی دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ عراقی فوج کے ترجمان یحی رسول کا کہنا ہے کہ ملک کے صرف چند ہزار مربع کلومیٹر کا علاقہ ہی  داعش کے قبضے میں باقی بچاہے جبکہ دوہزار چودہ میں ملک کے چالیس فی صد علاقے پر داعش نے قبضہ کرلیا تھا۔

عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے گزشتہ سال مئی میں داعش دہشت گردوں کو مشرقی موصل سے مکمل طور پر پیچھے دھکیل دیا تھا۔

 

ٹیگس