Apr ۲۰, ۲۰۱۷ ۱۸:۲۷ Asia/Tehran
  • بحرین کی جیل میں سیاسی قیدیوں پر تشدد

بحرین کے انسانی حقوق مرکزنے شاہی حکومت کی جیل میں بند انسانی حقوق کے سرگرم کارکن ناجی فتیل کی صحت کے بارے میں سخت تشویش ظاہر کی ہے-

انسانی حقوق مرکز کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ  ناجی فتیل کو جیل میں شدید ایذائیں دی جاری ہیں جن کے نتیجے میں ان کی حالت غیر ہوگئی ہے۔ بحرین کی شاہی حکومت کی ایک نمائشی عدالت نے انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے ناجی فتیل کو پندرہ سال قید کی سزا سنائی ہے -بحرین کے انسانی حقوق مرکز کے بیان میں کہا گیا ہے کہ دس سے سترہ اپریل کے عرصے میں متعدد بحرینی شہریوں کو گرفتار کیا گیا جن میں بہت سے نوجوان بھی شامل ہیں۔ بیان کے مطابق اس مدت کے دوران باون قیدیوں کو سیاسی معاملات کی بنیاد پر طویل المدت قید کی سزائیں سنائی گئی ہیں۔انسانی حقوق کے عالمی اداروں کا کہنا ہے کہ سن دوہزار سولہ کے دوران بحرین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ بحرین کی شاہی حکومت نے حال ہی میں ایک قانون کی منظوری دی ہے جس کے تحت عام شہریوں کے مقدمات فوجی عدالتوں میں منتقل کردیئے گئے ہیں۔

ٹیگس