Apr ۲۲, ۲۰۱۷ ۱۰:۵۹ Asia/Tehran
  • حضرت امام موسی کاظم(ع) کے لاکھوں زائرین کاظمین میں

ساتویں امام حضرت موسی کاظم علیہ السلام کے یوم شہادت کی مناسبت سے لاکھوں زائرین عراق کے شہر کاظمین میں واقع امام عالی مقام کے مقدس روضے پر حاضری دینے کے لئے جارہے ہیں جبکہ اس حوالے سے عراقی حکومت نے زائرین کے لئے غیرمعمولی سیکورٹی انتظامات کئے ہیں۔

تفصيلات کے مطابق حضرت امام موسی کاظم عليہ السلام کے يوم شہادت کے سلسلے ميں بغداد سميت عراق بھر کے شہروں اور دنيا کے مختلف ممالک کے زائرين اورعزادار کاظمين پہنچ رہے ہیں اور رپورٹوں کے مطابق جمعے کے روز تک 10 لاکھ زائرين کاظمين پہنچ چکے تھے.

عراق کے وزيراعظم نے يوم شہادت امام کاظم (ع) کے حوالے سے ملک بھر ميں عام تعطيل کا اعلان کرنے کے ساتھ ساتھ گزشتہ روز بغداد ميں سيکورٹی انتظامات کا جائزہ ليا اور سيکورٹی حکام کو زائرين کی سلامتی کو یقینی بنانے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے خصوصی احکامات جاری کئے.

حضرت امام کاظم (ع) کے حرم ميں ہر زبان اور ثقافت سے تعلق رکھنے والے عزادار موجود ہيں، حرم کے کونے کونے ميں عزادار بيٹھے ہوئے ہيں اور اس عظيم شہادت پر آنسو بہا رہے ہيں.

 

ٹیگس