Apr ۲۶, ۲۰۱۷ ۱۹:۴۴ Asia/Tehran
  • بھوک ہڑتالی فلسطینی قیدیوں کی صورتحال پر اظہار تشویش

اقوام متحدہ نے اسرائیلی جیلوں میں بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی قیدیوں کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اسرائیلی جیلوں میں بند فلسطینی قیدیوں نے، سترہ اپریل سے، صہیونی حکومت کے نسل پرستانہ سلوک کے خلاف بھوک ہڑتال شروع کردی ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان اسٹفین دوجاریک نے یہ بات زور دے کہی ہے کہ بھوک ہڑتال کرنے والے سیکڑوں فلسطینی قیدیوں کی صحت خطرے میں ہے اور یہ بات انتہائی تشویشناک ہے۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان نے واضح کیا کہ ان کا ادارہ فلسطینی قیدیوں کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور حالات کا بغور جائزہ لے رہا ہے۔فلسطین کے لیے اقوام متحدہ کے کوآرڈی نیٹر نکولائی ملادی نوف نے بھی جمعرات کو فلسطینی قیدیوں کی صورتحال کے بارے میں ایک رپورٹ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو پیش کی ہے۔اس سے قبل فلسطینی اتھارٹی کے وزیراعظم رامی حمداللہ نے بھی اپنے ایک بیان میں اسرائیل کو فلسطینی قیدیوں کی جان کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔ انہوں نے عالمی برداری سے اپیل کی ہے کہ وہ فلسطینی قیدیوں کے حقوق کے دفاع میں صیہونی حکومت پر دباؤ ڈالیں۔

ٹیگس