Jan ۱۵, ۲۰۲۵ ۰۹:۱۹ Asia/Tehran
  • ہندوستان: کسان رہنما ڈلیوال کی بھوک ہڑتال جاری، صحت تشویشناک

ہندوستانی کسان لیڈر جگجیت سنگھ ڈلیوال کی بھوک ہڑتال منگل کو پچاسویں دن بھی جاری رہی جبکہ ڈاکٹروں نے ان کی بگڑتی ہوئی صحت کے بارے میں خبردار کیا ہے۔

سحرنیوز/ہندوستان: ہندوستانی کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی پچاسویں دن بھی بھوک ہڑتال جاری رہی ہے۔ ڈاکٹروں نے کسان رہنما کی بھوک ہڑتال کے نتیجے میں ان کی بگڑتی صحت پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش آسکتا ہے۔ اس دوران اطلاعات ہیں کہ پاتڑاں میں ایس کے ایم کے سیاسی و غیرسیاسی دھڑوں کی مشترکہ میٹنگ ہوئی۔ میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ اٹھارہ جنوری کو کسان رہنما ایک بار پھر ملاقات کریں گے تاکہ مرکز کی نئی زرعی مارکیٹنگ پالیسی کے خلاف متحدہ حکمت عملی تیار کی جا سکے۔
کسان تنظیموں نے اٹھارہ جنوری کو ہندوستان کی مرکزی حکومت کے خلاف مشترکہ حکمت عملی بنانے کا فیصلہ کیا۔ کسان رہنماؤں نے اعلان کیا کہ اپنی ناراضگي ظاہر کرنے کے لئے زرعی پالیسی کے مسودے کو نذرآتش کیا گیا ہے۔

ٹیگس