Dec ۳۰, ۲۰۲۴ ۱۵:۱۰ Asia/Tehran
  • ہندوستان: کسانوں کے احتجاج کے اعلان کے بعد معمولات زندگی مفلوج

ہندوستان کی ریاست پنجاب میں کسانوں کے احتجاج اور بند کا اعلان کئے جانے کے معمولات زندگی بری طرح مفلوج ہوکررہ گئے۔

سحرنیوز/ہندوستان:  ہندوستانی میڈیا کے مطابق کئی کسان تنظیموں نے پیر کو پنجاب بند کا اعلان کر رکھا ہےاس بند کا اعلان چونتیس روز سے بھوک ہڑتال پر بیٹھے کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی حمایت میں کیا گيا - کسانوں کے بند کے اعلان کے پیش نظر ایک سو سے زائد ٹرینیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ اس دوران بسیں نہیں چلیں دودھ، سبزیوں کی سپلائی، سبھی بازار، گیس ایجنسیاں، پیٹرول پمپ، پرائیویٹ گاڑیاں بھی بند رہیں اس بند کو کسان تنظیموں کے ساتھ ساتھ کئی مذہبی، ثقافتی اور سماجی اداروں کی حمایت حاصل رہی۔

واضح رہے کہ کسان رہنما ڈلیوال سبھی فصلوں پر ایم ایس پی یعنی کم سے کم حمایتی قیمت سمیت تیرہ زرعی مطالبات کو لے کر بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہیں لیکن حکومت کی جانب سے اس پر توجہ نہ دیئے جانے سے کسانوں میں شدید ناراضگی ہے۔

 

ٹیگس