Jan ۱۱, ۲۰۲۵ ۲۰:۲۷ Asia/Tehran
  • ہندوستان کے کسانوں نے لیا بڑا فیصلہ،  احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کرنے کا اعلان

ہندوستان کی ریاست پنجاب کے کسان رہنماؤں نے اپنےاحتجاج کا دائرہ اور وسیع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سحرنیوز/ہندوستان:  ہندوستانی میڈيا کے مطابق ریاست پنجاب کے کسان رہنماؤں نے کھنوری اور شمبھو سرحد پر احتجاج کے دوران متحدہ کسان مورچہ (ایس کے ایم) سے کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی بگڑتی صحت کے پیش نظر فوری حمایت فراہم کرنے اور احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کرنے کی اپیل کی ہے

ایس کے ایم ) اور کسان مزدور مورچہ کے رہنماؤں نے یہ اپیل اس وقت کی، جب ایس کے ایم کی چھے رکنی کمیٹی نے احتجاجی مقام کا دورہ کیا۔ کمیٹی نے کھنوری احتجاج کے بعد ایک پریس کانفرنس میں کسان تنظیموں کے درمیان یکجہتی پر زور دیتے ہوئے مرکز کے خلاف مشترکہ جدوجہد کی بات کہی۔

ڈلیوال کی بھوک ہڑتال چھیالیسویں دن میں داخل ہو چکی ہے۔ ان کا مطالبہ ہے کہ حکومت فصلوں کے لیے کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) کو قانونی ضمانت فراہم کرے۔

 

ٹیگس