Apr ۲۶, ۲۰۱۷ ۲۱:۰۳ Asia/Tehran
  • راشدین میں شہید ہونے والے شامی شہریوں کی تدفین

شام کے شہر حلب کے قریب دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے باون عام شہریوں کو دمشق میں سیدہ زینب سلام اللہ علیھا کے روضے میں دفن کردیا گیا۔

پندرہ اپریل کو صوبہ ادلب کے محصور شہروں فوعہ اور کفریا سے عام شہریوں کے لے کر جانے والی بسوں کو دہشت گروں نے حلب کے راشدین نامی علاقے میں دہشتگردانہ حملے کا نشانہ بنایا تھا۔بدھ کے روز باون شہیدوں کی آخری رسومات ادا کی گئیں اور شام میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے نمائندے آیت اللہ سید ابوالفضل طباطبائی نے نماز جنازہ پڑھائی۔بعد ازاں شہیدوں کے جسد خاکی کو سیدہ زنیب سلام اللہ علیہا کے روضے کے احاطے میں دفن کردیا گیا۔قابل ذکر ہے کہ راشدین کے قتل میں ایک سو ساٹھ شامی شہری شہید ہوئے تھے میں جن زیادہ تعداد عورتوں اور بچوں کی تھی جبکہ درجنوں افراد زخمی بھی ہوئےتھے۔

ٹیگس