بحرین میں آمریت مخالف مظاہرے جاری
بحرین کے عوام نے ایک بار پھر ملک کے سرکردہ عالم دین اور اکثریتی شیعہ آبادی کے مذہبی پیشوا آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے کیے۔
سیکڑوں کی تعداد میں مظاہرین مغربی منامہ کے علاقے الدراز میں آیت اللہ عیسی قاسم کے گھر کے باہر دھرنے پر بیٹھے لوگوں میں شامل ہوگئے اور انہوں نے شاہی حکومت کے مخاصمانہ اور ظالمانہ اقدامات کی مذمت میں نعرے لگائے۔ایسے ہی مظاہرے المعامیر، جفیر اور بلادالقدیم میں بھی کئے گئے جن میں شریک لوگوں نے سیاسی قیدیوں اور آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اعلان کیا۔بحرین کی شاہی حکومت نے ملک کے سرکردہ عالم دین آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی شہریت منسوخ اور بے بنیاد الزامات کے تحت ان کے خلاف مقدمات قائم کر دیئے ہیں۔ایک اور اطلاع کے مطابق بحرین کی شاہی حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں نے ملک کے ایک اور سرکردہ عالم دین شیخ عبدالزھرا کربابادی اور ان کی اہلیہ کو گرفتار کرلیا ہے۔