طالبان اور داعش، افغانستان کے سب سے خطرناک دشمن ہیں : عبداللہ عبداللہ
Apr ۲۹, ۲۰۱۷ ۱۵:۴۰ Asia/Tehran
افغانستان کے چیف ایگزیکٹیو نے کہا ہے کہ طالبان اور داعش دہشت گرد گروہ، ان کے ملک کے خطرناک دشمن ہیں۔
افغانستان کے چیف ایگزیکٹیو عبداللہ عبداللہ نے پنجشیر میں سابق سویت یونین کی فوج کے مقابلے میں افغان عوام کی فتح کے جشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طالبان اور داعش، اس ملک کے سب سے خطرناک دشمن ہیں-
عبداللہ عبداللہ نے افغان عوام سے اپیل کی کہ وہ داعش سمیت تمام دہشت گرد گروہوں اور طالبان کی جارحیتوں کے مقابلے میں ڈٹ جائیں تاکہ ملک میں امن و امان بحال ہو جائے-
واضح رہے کہ سابق سویت یونین کی فوج کے مقابلے میں افغان عوام کے جہاد کی کامیابی کی سالگرہ کی مناسبت سے آج افغانستان میں عام تعطیل ہے-
افغان مجاہدین نے سرخ فوج کے خلاف چودہ برس تک جہاد کیا اور آخرکار نجیب اللہ کی حکومت کا تختہ الٹ کر اقتدار اپنے ہاتھ میں لے لیا-