May ۰۲, ۲۰۱۷ ۲۰:۲۹ Asia/Tehran
  • کارکنوں کی عدم رہائی، حزب اسلامی  کا حکومت کو انتباہ

افغانستان کی حزب اسلامی نے اپنے تمام کارکنوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

حزب اسلامی حکمت یار کے ترجمان قریب الرحمان سعید نے اپنی پارٹی کے بعض کارکنوں کی رہائی پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ہمارے تمام کارکنوں کی رہائی کا وعدہ پورا کرے۔
انہوں نے کہا کہ طے پایا تھا کہ پیر کے روز حزب اسلام کے ار‎سٹھ کارکنوں کو رہا کردیا جائے تاہم پل چرخی جیل کے حکام نے پچپن افراد کو رہا کیا ہے۔
کہا جا رہا ہے کہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کے سربراہ سیما سامر اور امریکہ کی مداخلت کی وجہ سے رہا ہونے والے قیدیوں کی فہرست سے تیرہ افراد کے نام حذف کردیئے گئے ہیں۔
حکومت افغانستان اور حزب اسلامی کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے تحت حکومت اس جماعت کے تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کرنے کی پابند ہے۔

ٹیگس