May ۰۳, ۲۰۱۷ ۰۷:۴۱ Asia/Tehran
  • شام: دہشت گردوں کو تاریخی شکست کا سامنا - (مختصر خبر)

سید حسن نصر اللہ نے یوم جانباز کی مناسبت سے جانبازوں کو خطے میں طاقت کے توازن کو برقرار رکھنے کا مظہر قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں اپنے جانبازوں کی قربانیوں ، استقامت اور ان کے صبر و ثبات پر فخر ہے۔

المنار کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے یوم جانباز کے موقع پرکہا کہ شام میں سامراجی طاقتوں سے وابستہ دہشت گردوں کو تاریخی شکست کا سامنا ہے اوراب لبنان کی سرحد کے پاس کوئی ایسی پہاڑی موجود نہیں ہے جس پر دہشت گرد موجود ہوں۔

سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ شہداء اور جانبازوں نے عظیم قربانیاں دے کر دشمن کی لبنان پر تسلط پسندانہ پالیسیوں کو ناکام بنادیا ہے اور مستقبل میں بھی لبنانی قوم ، فوج اور حکومت مل کر خطے میں دشمن کی پالیسیوں کو ناکام بنادیں گے۔

 

ٹیگس