کابل میں امریکی فوجیوں پر حملہ، آٹھ ہلاک
افغانستان میں امریکی سفارت خانے کے قریب ہونے والے دھماکے میں آٹھ امریکی فوجی ہلاک ہو گئے۔
موصولہ رپورٹوں کے مطابق بدھ کی صبح شہر کابل میں غیرملکی فوجیوں کے قافلے کو خود کش حملے کا نشانہ بنایا گیا-
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حملہ آور نے کابل کے نائنتھ زون میں عبدالحق چوراہے کے قریب غیرملکی فوج کے ٹینکوں کے سامنے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں آٹھ امریکی فوجی ہلاک اور اٹھائیس عام شہری زخمی ہو گئے-
اس حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی ہے-
افغانستان کے سیکورٹی اہلکار، پیر کی شب کابل کے جمہوریت اسپتال کے قریب ایک دہشت گردانہ حملے کو پسپا کرنے میں کامیاب ہو گئے تھے-
گذشتہ چند ہفتوں سے شہر کابل کے کئی علاقوں میں متعدد دھماکے ہو چکے ہیں جن میں دسیوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں-
یہ ایسی حالت میں ہے کہ کابل میں امریکی سفارت خانے نے ابھی دو روز پہلے ہی ایک بیان جاری کر کے اس شہر میں اپنے شہریوں پر دہشت گردانہ حملے کی بابت خبردار کیا تھا اور انھیں افغانستان کا سفر کرنے سے منع کیا تھا-