علماء کونسل کے سربراہ سمیت 8 طالبعلم جاں بحق
May ۰۹, ۲۰۱۷ ۱۱:۴۰ Asia/Tehran
افغانستان کے صوبے پروان کے مدرسے میں دھماکے سے علماء کونسل کے سربراہ سمیت 8 طالبعلم جاں بحق ہوگئے ہیں ۔
افغان میڈیا کے مطابق دھماکہ مدرسے کے اندر کلاس روم میں ہوا جس سے علماءکونسل کے مولوی عبدالرحیم شاہ حنفی سمیت 8 طالبعلم جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ متعدد افراد زخمی ہیں اور دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھنے کا خدشہ بھی ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق دھماکہ خیز مواد مدرسے کے ایک کمرہ جماعت میں چھپایا گیا تھا جس کا دھماکہ آج صبح سویرے تدریس شروع ہونے کے فوراً بعد ہوا جبکہ اس وقت مدرسے میں پڑھنے والے بچے بھی وہاں موجود تھے۔ دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں میں مولوی عبدالرحیم شاہ حنفی بھی شامل ہیں جو پاریاں علماء مجلس کے سربراہ بھی تھے۔
افغان خبر رساں ایجنسیوں کا کہنا ہے کہ اب تک کسی دہشت گرد تنظیم نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔