صیہونی حکومت کے وفد کا دورہ منامہ بحرینی عوام کا احتجاج
May ۰۹, ۲۰۱۷ ۲۰:۳۱ Asia/Tehran
بحرینی عوام نے صیہونی حکومت کے ایک وفد کے دورہ منامہ کے خلاف کے احتجاجی مظاہرہ کیاہے
صیہونی حکومت کا ایک وفد منامہ میں فیفا کے اجلاس میں شرکت کے لئے منگل کو منامہ پہنچاہے - اللولو ٹیلی ویژن چینل نے خبردی ہے کہ منامہ میں فیفا کے اجلاس میں صیہونی حکومت کے وفد کی شرکت پر بحرینی عوام میں شدید غم وغصے کی لہر دوڑ گئی- اور انہوں نے صیہونی حکومت کے وفدکے دورہ بحرین کے خلاف مظاہرہ کیا - بحرین کی سول سوسائٹی سے تعلق رکھنےوالی بارہ تنظیموں نے بحرین میں اسرائیلی وفد کی موجودگی کی مخالفت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ صیہونیت مخالف فلسطینی مجاہدین کی کارروائیوں کی حمایت کرتے ہیں