مغربی موصل میں عراقی فوج کی پیشقدمی
May ۱۰, ۲۰۱۷ ۱۵:۱۲ Asia/Tehran
عراقی فوج نے مغربی موصل میں پیشقدمی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے دوہ اہم علاقوں کو داعش کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے۔
نینوا آپریشنل کمانڈر بریگیڈیئر عبدال الامیر رشید یاراللہ نے کہا ہے کہ مغربی موصل کے دو اہم علاقوں المعامل اور شمالی صناعہ کو داعشیوں کے وجود سے پاک اور اہم سرکاری اداروں پر قومی پرچم لہرادیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ دہشت گرد گروہ داعش کو عراقی فوج کے ہاتھوں سنگین شکست اٹھانے کے بعد علاقے سے پسپا ہونا پڑا ہے۔اس سے پہلے عراقی قوج کے جوانوں نے، مغربی موصل کے علاقوں وادی عکاب اور غانم السید کو داعش کے قبضے سے آزادا کرلیا تھا۔