حمص کے مضافاتی علاقوں میں شامی فوج کی پیشقدمی
شامی فوج نے حمص کے مضافاتی علاقوں میں پیش قدمی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے کئی علاقوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا۔
شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا نے عسکری ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ فوج نے عوامی رضاکاروں کے تعاون سے حمص کے مضافاتی علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف بڑی کارروائی کی ہے جس کے نتیجے مین ہبرہ الغربیہ اور رسم حمیدہ نامی علاقوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا۔
شامی فوج نے حمص کے مشرقی مضافاتی علاقوں کو آزاد کرانے کے علاوہ ان علاقوں میں داعش دہشت گردوں کو بھاری جانی و مالی نقصان بھی پہنچایا۔
اس کارروائی میں دسیوں داعش تکفیری دہشت گرد ہلاک و زخمی ہوئے جبکہ دہشت گردوں کی گئی گاڑیوں کو تباہ کر دیا گیا۔
دوسری جانب شامی کرد ملیشیا کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ اسٹریٹیجک شہر الطبقہ اور فرات ڈیم کو بھی دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا گیا۔ اس ترجمان نے کہا کہ ان علاقوں سے دہشت گردوں کا صفایا کئے جانے کی کارروائی جاری ہے۔