عراق: رہائشی علاقوں پر امریکی اتحاد کی بمباری، 35 جاں بحق 133 زخمی
عراق کے صوبے موصل کے رہائشی علاقوں پر امریکی طیاروں کی بمباری میں درجنوں عام شہری ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔
عراقی ذرائع کے مطابق صوبے نینوا کے صدر مقام موصل کے رہائشی علاقوں پر امریکی جنگی طیاروں کی بمباری میں کم از کم پینتیس عام شہری جاں بحق اور ایک سو تینتیس دیگر زخمی ہو گئے۔
امریکی اتحاد کے جنگی طیاروں نے اس سے قبل بھی موصل کے بعض علاقوں کو اپنی جارحیت کا نشانہ بنایا تھا جس میں دسیوں عراقی عام شہری، جاں بحق و زخمی ہو گئے تھے۔
امریکہ نے حالیہ برسوں کے دوران دہشت گردی کے خلاف مہم کے بہانے بارہا عراق و شام کے رہائشی علاقوں کو اپنی وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنایا ہے۔
امریکہ کی جانب سے عام شہریوں کو ایسی حالت میں جارحیت کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے کہ سرکاری رپورٹوں میں بتایا گیا ہےکہ امریکہ اور اس کے عرب و مغربی اتحادی ممالک ہی دہشت گردوں کی ہر طرح مدد و حمایت اور انھیں ہتھیار فراہم کرتے رہے ہیں۔