شام پر امریکی اتحاد کا ہوائی حملہ، دسیوں عام شہری جاں بحق اور زخمی
May ۱۵, ۲۰۱۷ ۱۵:۲۱ Asia/Tehran
شام کے علاقے رقہ میں امریکا کی زیرقیادت داعش مخالف نام نہاد اتحاد کے طیاروں کے ذریعے ایک مسافر بس پر کئے گئے حملے میں بائیس عام شہری جاں بحق ہو گئے۔
لبنان کی العہد نیوز ویب سائٹ نے خبر دی ہے کہ امریکی اتحاد کے طیاروں کے حملے میں بائیس عام شہری جاں بحق اور نو دیگر زخمی ہو گئے-
شام کے مختلف علاقوں میں امریکی اتحاد کے طیاروں کے حملوں میں اب تک بڑی تعداد میں عام شہری مارے جا چکے ہیں-
اس درمیان انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والے کارکنوں کا کہنا ہے کہ ترک فوج کے توپخانوں نے بھی شمالی حلب کے مختلف علاقوں پر گولہ باری کی ہے جس کے نتیجے میں متعدد عام شہری جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں۔