May ۲۲, ۲۰۱۷ ۱۶:۱۱ Asia/Tehran
  • اقتدار اعلی کے احترام کی بنیاد پر صلح کے لئے تیار ہیں، یمن

یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ نے کہا ہے کہ اس ملک کی قومی حکومت، ملک کے اقتدار اعلی کے احترام کی بنیاد پر صلح کے لئے تیار ہے۔

یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ صالح الصماد نے اتحاد یمن کی ستائیسویں سالگرہ کے موقع پر کہا کہ تحریک انصاراللہ یمن پر سعودی جارحیت کا سلسلہ ختم کئے جانے کا مطالبہ کرتی ہے اور حقیقی صلح کے لئے تیار ہے-

صالح الصماد نے مزید کہا کہ یمن پر حملے کا سعودی مقصد اس ملک کے ٹکڑے کرنا ہے- انھوں نے یمنی عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنا اتحاد و یکجہتی قائم رکھیں اور امریکی سعودی اتحاد کے مقابلے میں ڈٹے رہیں-

یمن کی سیاسی کونسل کے سربراہ نے کہا کہ جارحین، یمن کی فوج، اتحاد اور سماج سمیت اس ملک کے تمام اداروں کو کمزور اور ان کے ٹکڑے کرنا چاہتے ہیں-

یمن پر سعودی عرب کے جارحانہ حملوں کے باعث اس ملک کو خوراک اور دواؤں کی شدید کمی لاحق ہو گئی ہے اور ملک کو وبائی بیماریوں کا سامنا ہے-

ٹیگس