بحرین میں آل خلیفہ کے جاری ظالمانہ اقدامات
بحرین میں آل خلیفہ حکومت کی وحشیانہ اور جارحانہ پالیسیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہیں اور بحرین کی کٹھ پتلی عدالت نے پانچ دیگر سیاسی قیدیوں کو عمر قید کی سزا سنائی ہے-
مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بحرین کی کٹھ پتلی عدالت نے پانچ دیگر سیاسی قیدیوں کو عمر قید سنانے کے ساتھ ہی جمعرات کو مزید آٹھ شہریوں کی شہریت منسوخ بھی کر دی-
بحرین میں نامور مذہبی رہنما آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر پر فوجیوں کے منگل کے روز کے وحشیانہ حملے کے بعد بحرینیوں کو گرفتار کئے جانے کا نیا سلسلہ شروع ہو گیا ہے- آل خلیفہ حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں نے دارالحکومت منامہ کے الدراز علاقے میں لوگوں کے گھروں پر حملہ کیا ہے اور بہت سے نوجوانوں کو بلا کسی جرم کے گرفتار کر لیا ہے-
واضح رہے کہ بحرین میں 2011 سے آل خلیفہ حکومت کی امتیازی پالیسیوں کے خلاف اور جمہوریت کے قیام کے لئے پرامن مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے-