May ۲۸, ۲۰۱۷ ۱۴:۰۵ Asia/Tehran
  • العوامیہ کا آل سعود فوجیوں کی جانب سے جاری محاصرہ

مشرقی سعودی عرب کے العوامیہ شہر کے عوام نے محاصرے، فائرنگ اور گھروں کو ڈھائے جانے کا سلسلہ جاری رہنے کے باوجود سخت محاصرے میں اپنا پہلا روزہ رکھا-

اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے جارح فوجی گذشتہ اٹھارہ دنوں سے الشرقیہ علاقے کے العوامیہ شہر کو بدستور اپنے محاصرے میں لئے ہوئے ہیں، گھروں کو ڈھا رہے ہیں اور عوام پر بلااشتعال فائرنگ کر رہے ہیں-

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق سعودی فوجیوں نے شہید آیت اللہ باقر النمر کے زرعی فارم پر حملہ کر کے اسے بڑی حد تک تباہ کر دیا-

سعودی فوجیوں کے ان حملوں کا مقصد آیت اللہ باقر النمر کے آبائی تاریخی محلے المسورہ کا وجود ختم کرنا ہے جو سعودی عرب کے الشرقیہ علاقے میں استقامت کی علامت بنا ہوا ہے-

سعودی فوجیوں نے گذشتہ دنوں المسورہ محلے کے لوگوں کے گھروں پر ناپالم بم سمیت ممنوعہ ہتھیاروں سے بے دریغ حملہ کر کے کئی لوگوں کو زخمی کر دیا تھا-

ثقافتی حقوق کے میدان میں سرگرم اقوام متحدہ کے خصوصی رپورٹر کریمہ بن عون نے شیعہ نشین المسورہ محلے کو ڈھانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آل سعود نے اپنے اس اقدام سے شہر کے ثقافتی اور تاریخی ورثے کو ختم اور انسانی حقوق کو پامال کیا ہے-

العوامیہ کے بے گناہ اور نہتھے روزہ دار عوام رمضان کے اس مبارک مہینے میں آل سعود کی جارحیت کا نشانہ بنے ہوئے ہیں جبکہ وہ اپنی استقامت جاری رکھے ہوئے ہیں-

 

ٹیگس