May ۲۸, ۲۰۱۷ ۱۴:۴۹ Asia/Tehran
  • صیہونی حکومت کی غاصبانہ پالیسیوں کے خلاف تل ابیب میں مظاہرے

مقبوضہ فلسطین کے ہزاروں اسرائیلیوں نے صیہونی حکومت کی غاصبانہ پالیسیوں کے خلاف تل ابیب میں مظاہرے کئے۔

 فلسطینی نیوز ایجنسی معا کی رپورٹ کے مطابق مظاہرین نے صیہونی حکومت کی غاصبانہ پالیسیوں اور غرب اردن و مشرقی بیت المقدس میں یہودی کالونیوں کی تعمیر جاری رکھنے کی مخالفت میں نعرے لگائے-

صیہونی حکومت کے ہاتھوں فلسطینی علاقوں پر غاصبانہ قبضے کی پچاسویں سالانہ تاریخ کی مناسبت سے تل ابیب میں ہونے والے ان مظاہروں کی کال "اب امن" نامی تحریک نے دی تھی-

اب امن، نامی تحریک کے سربراہ آوی بوسکیلا نے کہا کہ اس مظاہرے کے انعقاد کا مقصد غاصبانہ قبضے، تشدد اور نسل پرستی کی مذمت کرنا ہے اور اب سب پر یہ ثابت کرنے کا وقت آگیا ہے کہ اکثراسرائیلی غاصبانہ قبضے کے مخالف ہیں-

صیہونی حکومت کے بائیں بازور کے اپوزیشن لیڈر اسحاق ہرتزوگ نے بھی فلسطینیوں کے سلسلے میں اس حکومت کی پالیسیوں کے سلسلے میں کہا کہ عالمی برادری کی بڑی تعداد اسرائیل کی یہودی کالونیوں کی تعمیر کی، جو بین الاقوامی قوانین کی بنیاد پر غیر قانونی ہے، مخالف ہے اور اسے وہ، دو ممالک کی تشکیل کی راہ میں رکاوٹ سمجھتی ہے-

ٹیگس