عراق میں القحطانیہ کا علاقہ داعش کے قبضے سے آزاد کرا لیا گیا
عراقی فوجیوں نے مغربی موصل میں اپنی پیشقدمی جاری رکھتے ہوئے البعاج شہر کے القحطانیہ علاقے کو آزاد کرا لیا۔
الفرات نیوز کی رپورٹ کے مطابق مغربی موصل کے شہر البعاج کی آزادی کا تیسرا مرحلہ سنیچر کو شروع ہوا-
یہ کارروائی، عراقی رضاکار فورس نے شروع کی ہے جس میں فوج کے جنگی طیارے اس کی مدد کر رہے ہیں- رپورٹوں کے مطابق عراق کی مسلح افواج نے القحطانیہ کو داعش کے قبضے سے آزاد کرانے کے بعد اس علاقے کی صفائی کا کام شروع کر دیا-
اس سے قبل عراق کی عوامی رضاکار فورس نے اسٹریٹیجک شہر القیروان کو داعش کے قبضے سے آزاد کرا لیا تھا- القیروان، موصل کے مغرب میں نوے کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے-
عراقی فورسز نے داعش کے قبضے سے موصل کو آزاد کرانے کا آپریشن فروری دو ہزار سترہ میں شروع کیا ہے-
عراقی فوجی حکام کا کہنا ہے کہ مغربی موصل میں پیشقدمی میں سست روی کی وجہ، عام شہریوں، رہائشی علاقوں اور بنیادی تنصیبات کو بچاتے ہوئے فوجی کارروائی کو انجام دینا ہے-