Jun ۰۲, ۲۰۱۷ ۱۷:۵۰ Asia/Tehran
  • بحرین: الدراز کےعلاقے میں نماز جمعہ پر پابندی

بحرین کے سیکورٹی اہلکاروں نے منامہ کے محصور علاقے الدراز میں ماہ رمضان المبارک کی پہلی نماز جمعہ ادا کئے جانے سے روک دیا۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بحرینی عوام نے رمضان المبارک کے مہینے میں جمعے کے روز مسجد امام جعفر صادق (ع) میں فرادی نماز ادا کی اور بحرین کی سیکورٹی فورس نے الداراز کے علاقے میں بحرینی مسلمانوں کے نماز جمعہ ادا کئے جانے پر پابندی عائد کردی۔ دوسری جانب الدراز کے علاقے میں جمعے کے روز بھی بحرینیوں نے مظاہرہ کیا اور آل خلیفہ حکومت کی جارحیت میں شہید ہونے والوں سے اپنی وفاداری کا اعلان کیا۔

واضح رہے کہ آل خلیفہ کی حکومت نے اکّیس مئی کو بحرین کے نامور عالم دین آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر اور بحرینی عوام کے اجتماع پر حملہ کر دیا تھا جس کے نتیجے میں چھے افراد شہید اوردو سو سے زائد زخمی ہوگئ‏ے تھے جبکہ دوسوچھیاسی افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

ٹیگس