Jun ۰۲, ۲۰۱۷ ۱۹:۴۸ Asia/Tehran
  • شام میں رقہ کے رہائشی مکانات اور اسپتال پر امریکی اتحاد کے طیاروں کی بمباری

شام کے علاقے الرقہ پر امریکی بمباری میں رہائشی مکانات اور ایک اسپتال تباہ ہو گیا۔

شام کے الاخباریہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شام کے شہر الرقہ پر امریکی اتحاد کے جنگی طیاروں کی جمعے کے روز کی بمباری میں اس علاقے کے رہائشی مکانات کو خاصا نقصان پہنچا اور ایک اسپتال تباہ ہو گیا جس میں متعدد عام شہری جاں بحق و زخمی ہو گئے۔

جمعرات کے روز بھی الرقہ میں الجامع القدیم نامی علاقے پر امریکی اتحاد کے جنگی طیاروں کے حملے میں سات عام شہر مارے گئے تھے۔ اس سے قبل بھی امریکی اتحاد کی جانب سے الرقہ کے رہائشی علاقوں پر حملے کئے جاتے رہے ہیں جن میں عام شہری مارے جاتے رہے ہیں۔

امریکی اتحاد کے ان حملوں پر شام کی حکومت اور انسانی حقوق کے مداقع اداروں نیز تنظیموں کی جانب سے بارہا احتجاج بھی کیا گیا ہے۔

ٹیگس