Jun ۰۳, ۲۰۱۷ ۱۹:۵۸ Asia/Tehran
  • قطر کے وزیر دفاع پر ناکام  قاتلانہ حملہ

قطر کے وزیر دفاع پر ناکام قاتلانہ حملہ ہوا ہے۔

قطر کے بعض ذرائع کے مطابق قطر کے وزیر دفاع خالد العطیہ پر ہفتے کی دوپہر قاتلانہ حملہ کیا گیا ہے تاہم وہ بال بال بچ گئے ہیں۔

البتہ قطر کے سرکاری ذرا‏ئع نے وزیردفاع پر ناکام قاتلانہ حملے کی خبر کی اب تک تصدیق نہیں کی ہے۔

کہا جا رہا ہے کہ قطر اور خلیج فارس تعاون کونسل کے درمیان بحران شروع ہونے کے بعد انھیں شاہی خاندان کی جانب سے شدید دباؤ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

انھیں خلیج فارس تعاون کونسل کے دیگر ملکوں کے بارے میں قطر کے امیرتمیم بن حمد آل ثانی کے توہین آمیز بیان کے لیک ہونے کا ذمہ دار بھی قرار دیا جاتا ہے۔

ذرائع کے مطابق قاتلانہ حملے سے چند گھنٹے قبل کابینہ کے اجلاس میں ان سے مذکورہ خبر کے معاملے پر باز پرس بھی گئی تھی۔

 تئیس مئی کو قطر کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے امیر قطر کے حوالے ایک خبر جاری کی تھی جس میں انہوں نے  متحدہ عرب امارات، سعودی عرب اور بحرین پر کڑی نکتہ چینی، جبکہ ایران کی تعریف کی تھی۔

ٹیگس