Jun ۰۴, ۲۰۱۷ ۱۵:۳۸ Asia/Tehran
  • دہشت گردوں کے آخری اڈے پر بھی شامی فوج کا کنٹرول

شامی فوج نے صوبہ حلب میں داعش دہشت گردوں کے آخری ٹھکانے مسکنہ قصبے کو بھی اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔

شام کی فوج نے اتوار کی صبح فضائیہ کی مدد سے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی جس کے نتیجے میں دہشت گرد عناصر مسکنہ قصبے سے اپنا اڈہ چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور ہوگئے۔
دوسری جانب شام کی فوج اور رضاکار فورس نے صوبہ حمص میں مشرقی تدمر کی جانب بھی اپنی پیشقدمی جاری رکھتے ہوئے صحرائے شام کے دسیوں کلومیٹر کے علاقے سے دہشت گردوں کا صفایا کر دیا۔
درایں اثنا مشرقی شام کے دیرالزور صوبے کے بعض علاقوں میں دہشت گردوں کے اڈوں پر شامی فوج کے توپخانوں اور فضایہ کے حملوں میں کم سے کم ستّر دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

ٹیگس