شہر میں بدامنی کے خلاف کابل میں دھرنا جاری
Jun ۰۴, ۲۰۱۷ ۱۷:۰۴ Asia/Tehran
افغانستان کے دارالحکومت کابل کے عوام گذشتہ تین دن سے بدامنی کےخلاف دھرنا دیئے بیٹھے ہیں۔
کابل میں دھرنے پر بیٹھے افغان عوام، حقانی دہشت گرد گروہ کے سرغنہ کے بھائی انس حقانی سمیت اس گروہ کے دیگر دہشت گردوں کو سزائے موت دینے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
کابل میں دھرنا دینے والے افغان مظاہرین کا کہنا ہے کہ صدر اشرف غنی اور چیف ایکزیکٹیو عبداللہ عبداللہ کو استعفی دے دینا چاہئے۔
کابل میں آج تیسرے دن بھی بدامنی کے خلاف دھرنے اور مظاہرے کا سلسلہ جاری رہا۔
مرکز شہر اور سفارتی علاقے وزیراکبرخان تک جانے والی تمام سڑکیں بند ہیں۔
کابل کی سڑکوں پر افغان پولیس کے خصوصی دستے بکتربند گاڑیوں اور واٹر کینن کے ساتھ تعینات ہیں اور کسی کو بھی آنے جانے کی اجازت نہیں ہے۔