شام پر امریکہ کا حملہ، 17 عام شہری جاں بحق
شام پر امریکی فوج کے تازہ ترین حملوں میں کم سے کم سترہ عام شہری جاں بحق ہوگئے ہیں۔
شامی حکومت کے مخالفین کے قریبی ہیومن رائٹ واچ نے اعلان کیا ہے کہ رقہ محور پر امریکی اتحاد کے تازہ ترین فضائی حملوں میں سترہ عام شہری جاں بحق اور دسیوں دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔
شام کے ہیومن رائٹ واچ کے اعلان کے مطابق رقّہ پر ہونے والے حملے جو بچیس سے زیادہ مرتبہ انجام پائے، زیادہ تر مرنے والے مغربی رقہ کے شہر جزرہ کے مضافات میں واقع ایک کافی نٹ پر بیٹھے ہوئے افراد تھے۔
امریکہ کے مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض حملوں میں ممنوعہ فاسفورس بم بھی استعمال کئےگئے ہیں۔
شام میں دہشت گردی کے خلاف نام نہاد امریکی اتحاد کے حملوں کا مقصد اس ملک کے بنیادی ڈھانچے کو پوری طرح تباہ کرنا اور عوام کے درمیان خوف و وحشت پیدا کرنا ہے۔
اس طرح کے حملوں پر شام کی حکومت اور انسانی حقوق کی حامی تنظیمیں ہمیشہ ہی اعتراض کرتی رہی ہیں۔