Jun ۰۹, ۲۰۱۷ ۲۰:۲۲ Asia/Tehran
  •  عراقی رضاکار فورس نے شام سے ملحق 55 کلومیٹر کا علاقہ آزاد کرا لیا

عراق کی رضاکار فورس الحشدالشعبی نے شام سے ملحق پچپن مربع کلومیٹر کا علاقہ آزاد کرانے کی خبر دی ہے۔

 المنار ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الحشدالشعبی نے جمعے کو ایک بیان میں کہا کہ اس نے شام سے ملحق عراق کے پچپن مربع کلومیٹر کے علاقے کو داعش کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے۔
الحشدالشعبی اس وقت عراق و شام کے مشترکہ سرحدی علاقوں میں امن و سیکورٹی کے لئے محمدرسول اللہ (ص) نامی فوجی کارروائیوں کے دوسرے مرحلے پر عمل درآمد کر رہی ہے۔
عراق کی عوامی رضاکار فورس نے جمعرات کو عراق و شام کے درمیان اہم سرحدی گذرگاہ تل صفوک کو بھی اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔

ٹیگس