ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سعودی عرب پر نکتہ چینی
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں کہا ہے کہ سعودی عرب اور اس کے اتحادی ممالک قطر کے ساتھ تعلقات منقطع کرکے خطے میں ہزاروں لوگوں کی جانوں سے کھیل رہے ہیں۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل کے نائب صدر برائے انسانی حقوق جیمز لینچ نے ہفتہ کے روز سعودی عرب، امارات اور بحرین کے اقدام پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان ممالک کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی نہیں کرنا چاہیئے.
انہوں نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور بحرین کی جانب سے قطر کے ساتھ تعلقات منقطع کرنے سے خلیج فارس کے خطے کے عوام پر انسانی حقوق کے حوالے سے منفی اثرات مرتب ہوں گے.
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے قطر کے خلاف عرب ممالک کے اشتعال انگیز رویے کے سنگین نتائج پر متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب اور اس کے اتحادی ممالک بڑے مسائل کا شکار ہیں.
جیمز لینچ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور اس کے اتحادی ممالک قطر کے ساتھ تعلقات منقطع کرنے کے نتائج، والدین سے بچوں اورعورتوں سے اپنے مردوں کی جدائی ہے.
واضح رہے کہ سعودی عرب، مصر، بحرين، متحدہ عرب امارات، اور یمن کے مفرور صدر نے قطر کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات منقطع کردیئے.
واضح رہے کہ حالیہ کشیدگی ریاض اجلاس میں امریکی صدر ٹرمپ کی شرکت کے بعد سے شروع ہوئی جس سے بخوبی پتہ چلتا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل مسلمان ممالک کے مابین اختلافات ڈالنے کے لئے اب کھل کر سامنے آ گئے ہیں۔