رقہ کا الرومانیہ علاقہ، داعش کے قبضے سے آزاد
Jun ۱۱, ۲۰۱۷ ۱۸:۴۰ Asia/Tehran
شامی کردوں کی ڈیموکریٹک یونین پارٹی نے داعش دہشت گردوں کے ساتھ شدید جنگ کے بعد رقہ کے الرومانیہ نامی علاقے کو داعش کے قبضے سے آزاد کرا لیا۔
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ان جھڑپوں میں اس گروہ کے ایک سرغنہ سمیت داعش کے کئی دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔
ڈیموکریٹک یونین پارٹی نے الرومانیہ کے علاقے کو کار بموں سے پوری طرح صاف کر دیا ہے۔
اس سے قبل مغربی صوبہ رقہ کے مشرقی المشلب اور السباہیہ علاقوں کو داعش کے قبضے سے آزاد کرایا تھا۔
درایں اثنا شام کے الاخباریہ ٹی وی نے رپورٹ دی ہے کہ شامی فوج کی فضائیہ نے جنوبی شہر دیرالزور میں داعش کے کئی اڈوں پر حملے کر کے چالیس سے زیادہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔