Jun ۱۲, ۲۰۱۷ ۱۹:۳۷ Asia/Tehran
  • مذاکرات کے لیے حالات سازگار نہیں ہوئے، قطری وزیر خارجہ

قطر کے وزیر خارجہ نے سفارت کاری کو موجودہ بحران کا حل قرار دیا ہے۔

پیر کے روز لندن میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے محمد بن عبدالراحمن آل ثانی نے کویت کی جانب سے ثالثی کوششوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دوحہ اور بعض عرب ملکوں کے درمیان پیدا ہونے والے بحران کا حل سفارت کاری میں مضمر ہے تاہم اس کے لیے حالات ابھی سازگار نہیں ہوسکے ہیں۔انہوں نے اپنے ملک کے ہمہ جانبہ محاصرے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ قطر، غیر قانونی محاصرے سے پیدا ہونے والے انسانی مسائل کو حل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔قطر کے وزیر خارجہ نے ایک بار پھر اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ اپنے ملک کے مثبت اور دوستانہ تعلقات جاری رکھنے پر زور دیا۔دوسری جانب کویت کے نائب وزیر خارجہ احمدالناصر نے کہا ہے کہ ان کا ملک سمجھتا ہے کہ خطے میں کشیدگی کے انتہائی منفی اثرات مرتب ہوں گے لہذا کویت بھی تمام ملکوں کے ساتھ تعلقات کے فروغ کا سلسلہ جاری رکھےگا۔قطر کے وزیر خارجہ یورپی ملکوں کے دورے کے تیسرے مرحلے میں برطانیہ پہنچے ہیں۔ وہ اس سے پہلے جرمنی، بیلجیئم اور روس کا بھی دوہ کرچکے ہیں۔قطر کے وزیر خارجہ برطانیہ کے بعد فرانس بھی جائیں گے جہاں وہ اپنے فرانسیسی ہم منصب سے ملاقات گے۔

ٹیگس