Jun ۱۶, ۲۰۱۷ ۱۰:۰۹ Asia/Tehran
  • داعش، کابل مسجد دھماکے کی ذمہ دار

افغانستان کے دارالحکومت کابل کی مسجد میں خودکش حملے کے نتیجے میں 4 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

سکیورٹی حکام کے مطابق مشتبہ خود کش بمبار نے مقامی وقت کے مطابق رات 9 بجے کے قریب کابل میں واقع مسجد الزہرا کے اندر داخل ہونے کی کوشش کی تاہم داخلی دروازے پر موجود پولیس اہلکار نے اسے روک لیا جس کے بعد فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

پولیس کی جانب سے فائرنگ شروع ہونے کے بعد حملہ آور بھاگ کرکچن میں چھپ گیا جہاں اس نے خود کو دھماکے سے اڑالیا ۔ اس حملے کی ذمہ داری دہشت گرد تکفیری گروہ داعش نے قبول کی۔

واضح رہے کہ یہ حملہ ایک ایسے موقع پر کیا گیا ہے جب رمضان المبارک کے مہینے کی وجہ سے مساجد میں معمول سے زیادہ رش ہوتا ہے۔ گزشتہ برس نومبر کے مہینے میں اسی طرح کے ایک حملے میں 30 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے تھے اور اس حملے کی ذمہ داری بھی دہشت گرد تنظیم داعش نے قبول کی تھی۔

ٹیگس