یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں کی ایک اور کامیابی
Jun ۱۶, ۲۰۱۷ ۱۴:۴۸ Asia/Tehran
یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں نے ایک کارروائی کر کے صنعا - ذمار روڈ سے دہشت گردوں کا صفایا کر دیا اور اس راستے کو کھول دیا۔
المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں کی جمعرات کی رات انجام پانے والی اس کارروائی میں کم از کم اسّی دہشت گردوں کو گرفتار بھی کر لیا گیا۔اس سے قبل دہشت گردوں نے صنعا- ذمار راستے کو بند کر دیا تھا۔دریں اثنا یمنی فوج نے سعودی عرب کی جارحیت کے جواب میں سعودی عرب کے علاقے جیزان میں سعودی فوجی ٹھکانوں پر گولہ باری کی جس میں کئی سعودی فوجی ہلاک و زخمی ہو گئے اور ان کا فوجی ساز و سامان تباہ ہو گیا۔اس سے قبل یمنی فوج نے نجران کے علاقے میں بھی سعودی فوجی ٹھکانوں کو میزائل حملوں کا نشانہ بنایا۔یمن کے فوجی ذرائع کا کہنا ہےکہ اس حملے میں دسیوں سعودی فوجی ہلاک ہوئے۔