Jun ۱۶, ۲۰۱۷ ۱۷:۵۳ Asia/Tehran
  • عراق سے دہشت گردوں کا فرار اور شام کے المیادین شہر میں پناہ

داعش دہشت گرد گروہ کے سرغنہ، عراق کے شہر موصل اور شام کے شہر رقہ سے فرار کر کے شام کے شہر المیادین میں پناہ لے رہے ہیں۔

شامی ذرائع کے حوالے سے ایسوشیئٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق داعش دہشت گرد گروہ کے بیشتر سرغنوں نے عراق کے شہر موصل اور شام کے شہر رقہ کو ترک کر دیا ہے اور وہ عراق سے ملنے والے شام کے سرحدی شہر المیادین فرار ہو رہے ہیں۔عراق کے صوبے نینوا کو داعش دہشت گردوں کے وجود سے پاک کرنے کے لئے سترہ اکتوبر دو ہزار سولہ سے عراقی فوج اور عوامی رضاکاروں کی کارروائیاں جاری ہیں۔ادھر شامی فوج نے بھی گذشتہ چند دنوں کے دوران صوبے رقہ میں داخل ہو کر کئی اہم علاقوں پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔واضح رہے کہ داعش دہشت گرد گروہ نے گذشتہ چند برسوں کے دوران امریکہ اور اس کے مغربی اور عرب اتحادیوں منجملہ سعودی عرب کی حمایت سے عراق و شام کے علاقوں پر حملہ کرکے ان دونوں ملکوں کے مختلف علاقوں پر قبضہ کرتے ہوئے ان علاقوں میں عام شہریوں کا وحشیانہ طریقے سے قتل عام کیا ہے۔

ٹیگس