Jun ۱۷, ۲۰۱۷ ۱۵:۰۰ Asia/Tehran
  • ایران کے بغیر علاقے کے بحرانوں کا حل ممکن نہیں: اردوغان

ترکی کے صدر نے اسلامی جمہوریہ ایران کو ایک اہم اور بااثر ملک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ علاقے کے بحرانوں کو ایران کے بغیر حل نہیں کیا جا سکتا۔

ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے جمعے کو پرتگال کے آر ٹی پی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ایران مشرق وسطی کے علاقے کا ایک اہم اور با اثر ملک ہے۔
ترکی کے صدر نے اس سوال کے جواب میں کہ کیا، آپ علاقے میں عراق و شام کے بحرانوں کو ایران کے بغیر حل کر سکتے ہیں کہا کہ فطری بات ہے ایران کے بغیر بحرانوں کو حل نہیں کیا جا سکتا۔
انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ علاقے کے بحرانوں کے حل میں ایران کی موجودگی سے بہت سے فوائد حاصل ہوں گے اور شام اور عراق کے بحرانوں کو حل کیا جا سکے گا۔
رجب طیب اردوغان نے ترکی اور ایران کے بعض اختلافات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کا خیال ہے کہ تہران اور انقرہ مذاکرات کے ذریعے اختلافات کو حل اور علاقے کے بحرانوں کے حل کا راستہ تلاش کر سکتے ہیں۔

ٹیگس