اقوام متحدہ کے دہرے رویے پر یمن کے سابق صدر کی تنقید
یمن کے سابق صدر علی عبداللہ صالح نے جنگ یمن کے بارے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے بیان کو ظالمانہ قرار دیا ہے۔
یمن کے سابق صدر نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے یمن کے خلاف سعودی عرب کی جارحیت کو نظرانداز کرنے سے اس کے دوہرے معیاروں اور غیرذمہ دارانہ رویے کا پتہ چلتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کی تحریک انصار اللہ سے سعودی عرب پر کہ جو داعش، القاعدہ اور انصارالشریعہ دہشت گرد گروہوں کو فنڈ اور اسلحہ فراہم کرتا ہے، حملے روکنے کی درخواست ناقابل قبول ہے۔
سعودی عرب نے امریکہ کی مدد سے مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر زمین ، فضا اور سمندر سے جارحانہ حملے کر رہا ہے۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے جمعرات کو سعودی عرب کی حمایت کرتے ہوئے ایک بیان میں سعودی عرب کے فوجی اڈوں پر یمن کی تحریک انصاراللہ کے حملے روکے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔
یمن کے سابق صدر علی عبداللہ صالح نے کہا کہ سلامتی کونسل کے اس مطالبے سے ثابت ہوگیا کہ سلامتی کونسل دوہرے اور غیر ذمہ دارانہ رویوں پر عمل پیرا ہے۔