Jun ۱۷, ۲۰۱۷ ۲۰:۵۲ Asia/Tehran
  • سعودی عرب میں حساس اداروں کے سربراہوں کی برطرفی

سعودی عرب کے بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز نے دو الگ الگ فرمان جاری کرکے تحقیقاتی ادارے کے سربراہ اور ڈائریکٹر آف پبلک سیکورٹی کو ان کے عہدوں سے برطرف کردیا ہے۔

ہمارے نمائندے نے خبردی ہے کہ سعودی فرمانروا نے ان اہم عہدیدراوں کو برطرف کرنے کےساتھ ساتھ تحقیقاتی ادارے کواٹارنی جنرل کے ماتحت کام کرنے کا حکم دیا ہے۔
سعودی بادشاہ کے فرمان میں کہا گیا ہے کہ اٹارنی جنرل کا دفتر براہ راست ملک کے فرمانروا کی نگرانی میں کام کرتاہے تاکہ اس کی آزادی و خود مختاری باقی رہے۔
سعودی عرب کے بادشاہ کے تازہ حکمناموں کے تحت تحقیقاتی ادارے کے سربراہ محمد بن فہد بن عبدالرحمان اور پبلک سیکورٹی کے ڈائریکٹر عثمان بن ناصر الموھراج کو برطرف کردیا گیا ہے۔
سعودی عرب کے بادشاہ نے اسی طرح آل شیخ خاندان کے دوافراد کو شاہی دربار میں مشیر کے عہدوں پر مقرر کیا ہے۔
مبصرین کا کہنا ہے کہ سعودی شاہی خاندان اپنے اس قسم کے اقدام سے ملک کے ایک اور بااثر خاندان یاقبیلے آل شیخ کو خوش کرنا چاہتاہے۔
آل شیخ خاندان محمد بن عبدالوہاب کی نسل سے ہے جس نے فرقہ وہابیت کی بنیاد ڈالی تھی۔

ٹیگس