Jun ۲۳, ۲۰۱۷ ۱۵:۰۲ Asia/Tehran
  • تحریک انصاراللہ کی فلسطین کے سلسلے میں بعض عرب ممالک کی پالیسیوں پر تنقید

یمن کی تحریک انصار اللہ نے بعض عرب ممالک کی جانب سے مسئلہ فلسطین کو اہمیت نہ دیئے جانے پر تنقید کی ہے۔

المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاراللہ کے سربراہ بدرالدین الحوثی نے عالمی یوم قدس کی مناسبت سے ایک بیان میں فلسطین کے خلاف صیہونیوں کی سازشوں، مسئلہ فلسطین کے سلسلے میں مغربی ممالک کی کوتاہیوں اور امریکہ اور صیہونی حکومت کی سازشوں کوعملی جامہ پہنانے کے آلہ کار میں تبدیل ہو جانے کی مذمت کی ہے-

بدرالدین الحوثی نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل، سعودی عرب اور اس ملک کے جیسے نظام کی حامل حکومتوں کے سلسلے میں مشترکہ نظریہ رکھتے ہیں-

امریکی صدر ٹرمپ کا خیال ہے کہ سعودی عرب کی آل سعود حکومت، دودھ دینے والی گائے کی مانند ہے اور ہم اسے دوہیں گے اور جب اس کا دودہ ختم ہو جائے گا تو اس کا سر کاٹ لیں گے-

تحریک انصاراللہ کے سربراہ نے سعودی حکام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ تمھیں ایک آلہ کار سمجھتے ہیں تاکہ تمھیں استعمال کر سکیں-

الحوثی نے کہا کہ امریکہ کا مقصد مسلم امۃ سے کھلواڑ کرنا، اس کی دولت کو لوٹنا اور اس کے درمیان تفرقہ پیدا کرنا ہے اور ہمیں ہرسازش کا مقابلہ کرنا چاہئے-

تحریک انصار اللہ کے سربراہ نے سعودیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مصلحت اسی میں ہے کہ اس سلسلے میں اپنے پڑوسی ملک یمن سے دشمنانہ پالیسیاں ترک کردو کیونکہ یہ خود تمھارے اور علاقے کے مفاد میں ہے-  

ٹیگس