Jun ۲۴, ۲۰۱۷ ۱۴:۴۵ Asia/Tehran
  • شام کے شہر حلب میں دھماکہ، درجنوں جاں بحق اور زخمی

شام کے شہر حلب میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں درجنوں عام شہری جاں بحق اور زخمی ہو گئے۔

 حلب پولیس کے سربراہ کا کہنا ہے کہ یہ دہشت گردانہ حملہ الفرقان نامی محلے میں ایک بم کے ذریعے کیا گیا جسے کچرے کے ڈبے میں چھپایا گیا تھا۔
 اس حملے میں کم سے کم چار عام شہری جاں بحق اور تیس سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔
 تکفیری دہشت گرد گروہ تحریر الشام اور جیش الفتح دونوں گروہوں نے دہشت گردی کے اس واقعے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
 اس سے پہلے اسی گروہ نے انیس اپریل کو حلب کے محلے صلاح الدین میں دھماکہ کرکے درجنوں عام شہریوں کو خاک و خوں میں غلطاں کر دیا تھا۔

ٹیگس