Jun ۲۹, ۲۰۱۷ ۱۷:۵۹ Asia/Tehran
  • مسجدالاقصی پر صیہونیوں کی یلغار اور محاصرہ

غاصب صیہونی فوجیوں نے مسجد الاقصی کا محاصرہ کر کے نمازیوں پر اس کے دروازے بند کر دیئے۔

فلسطینی ذرائع کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجی، جمعرات کو یہودی آباد کاروں کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے مسجدالاقصی کے صحن میں تعینات ہو گئے اور فلسطینیوں کے شناختی کارڈ چھین لئے-

صیہونی حکومت کے وزیر زراعت اوری ایریل نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں ہزاروں صیہونیوں سے جمعرات کو مسجد الاقصی پر دھاوا بولنے کی اپیل کی-

قدس میں قتل ہونے والے اسرائیلی فوجی ہلیل ایریل کی یاد میں مسجد الاقصی پر دھاوا بولنے کی اپیل کا مقصد، باب المغاربہ کا نام تبدیل کرنا اور بیت المقدس کی توہین کرنا ہے-

ٹیگس