Jul ۰۴, ۲۰۱۷ ۱۹:۵۰ Asia/Tehran
  • یمنی فوج کا سعودی عرب کی جازان فوجی چھاؤنی پر حملہ

یمنی فوج نے جازان میں سعودی عرب کی المعزاب فوجی چھاؤنی کو زلزال دو میزائل سے نشانہ بنایا ہے۔

فارس نیوز ایجنسی نے یمنی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ یمنی فوج نے جازان میں سعودی عرب کی المعزاب فوجی چھاؤنی پر زلزال دو میزائل فائر کیا جس کے نتیجے میں سعودی فوجی چھاؤنی کو خاصا نقصان پہنچا اور سعودی اتحاد کے کئی فوجی ہلاک ہو گئے-

یمنی فوج نے پیر کو بھی جیزان کے الراحہ علاقے میں، جہاں سعودی فوجی تعینات تھے، زلزال دو میزائل فائر کیا تھا جس میں کئی سعودی فوجی ہلاک ہو گئے تھے-

درایں اثنا سعودی جنگی طیاروں نے منگل کو یمن کے صوبہ الحدیدہ میں کمران جزیرے میں پانی فلٹر کی تنصیبات اور حیس اور الخوخہ علاقوں کے راستے پر بمباری کی-   

 

ٹیگس