Jul ۰۷, ۲۰۱۷ ۱۵:۵۸ Asia/Tehran
  • مشرقی سعودی عرب میں پولیس پر حملہ،7 ہلاک و زخمی

سعودی عرب کے مشرقی علاقے قطیف میں ہونے والے دھماکے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک اور چھے دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

ریاض میں وزارت داخلہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ قطیف کے علاقے المصرا میں پولیس کے گشتی دستے کو حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا ہے۔
منگل کے روز بھی مشرقی سعودی عرب کے علاقے المسورہ میں سعودی فوج کی ایک گاڑی پر مسلح افراد کے حملے میں ایک سعودی فوجی ہلاک اور تین زخمی ہوگئے تھے۔
المسورہ ٹاون سعودی عرب کے مجاہد عالم دین آیت اللہ نمر باقر النمر کی جائے پیدائش ہے۔
سعودی حکام نے آیت اللہ نمرباقر النمر کو بے بنیاد الزامات کے تحت سن دو ہزار سولہ میں سزائے موت دے کر شہید کردیا تھا۔
المسورہ ٹاؤن کافی عرصے سے شاہی حکومت کے خلاف عوامی جمہوری تحریک کی علامت بنا ہوا ہے۔
دوسری جانب سعودی شاہی دیوان کے مشیر سعود القحطانی نے قطر پر العوامیہ میں دہشت گردانہ حملوں کی سرپرستی کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

ٹیگس