بحرین میں آل خلیفہ کے دشمنانہ اقدامات کے خلاف مظاہرے
بحرینی عوام نے اس ملک کے بزرگ رہنما آیت اللہ عیسی قاسم کے گھر کے محاصرے کے خلاف شدید مظاہرے کئے ہیں۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بحرینی شہریوں نے الدراز اور دیگر علاقوں میں آیت اللہ عیسی قاسم کی حمایت اور الدراز کے علاقے کے فوجی محاصرے کی مخالفت میں مظاہرے کئے۔
بحرینی مظاہرین نے اپنے نعروں کے ذریعے استقامت جاری رکھنے پر تاکید کی۔
آل خلیفہ کے سیکورٹی اہلکاروں نے آنسوگیس کے گولے اور ربر کی گولیاں فائر کرکے مظاہرے کو کچل دیا۔
درایں اثنا بحرینی عوام اور بحرین کے چودہ فروری اتحاد نے عورتوں کی گرفتاری اور نماز جمعہ پر پابندی پر احتجاج کرتے ہوئے عوام سے الدراز کے علاقے میں مظاہرہ کرنے پر تاکید کی۔
آل خلیفہ کے فوجیوں نے تیئیس مئی کو الدراز کے علاقے میں آیت اللہ عیسی قاسم کی رہائش گاہ پر حملہ کر کے چھے پرامن مظاہرین کو شہید، دوسو سے زیادہ کو زخمی اور تقریبا تین سو افراد کو گرفتار کر لیا تھا۔
بحرین میں دوہزار گیارہ سے آل خلیفہ کی استبدادی حکومت کے خلاف مظاہرے ہو رہے ہیں جنھیں نہایت سختی سے کچلا جا رہا ہے۔